قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کا انگلش کاؤنٹی سیزن کمر کی انجری کے باعث اختتام پزیر ہوگیا۔
عامر جمال انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں وارکشائر کی نمائندگی کررہے تھےتاہم، فٹنس مسائل کے باعث چھ ہفتوں کے دوران تمام فارمیٹس میں سے صرف تین میچوں میں ہی شرکت کرسکے۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے پر عامر جمال نے اپریل میں واروکشائر کے ساتھ معائدہ کیا تھا۔
عامر جمال نے انگلینڈ پہنچنے کے 24 گھنٹے کے کم دورانیے میں ناٹنگھم کی خلاف میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور پہلے دو کاؤنٹی میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
عامر جمال کو شروع کے میچوں کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث سائیڈ لائن کر دیا گیا تھا اور وہ انجری کے بعد سے چیمپئن شپ میں نہیں کھیلے۔
انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی عامر جمال نے وارکشائر کی نمائندگی کرنی تھی مگر انجری کے باعث صرف ایک میچ کھیل سکے۔