ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی جس میں کونسل کے اقدامات کو پانچ سالہ پلان کا حصہ بنانے کی تجویز دیدی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق اپیکس کمیٹی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے حالات کو سازگار بنایا جائے گا ۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت میں کونسل کے اقدامات کو 5 سالہ پلان کا حصہ بنانے کی تجویز دی اورمعاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کیلئے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی نے بڑا فیصلہ کر لیاملک میں امن کا قیام یقینی بنا کر معاشی حالات کو کیسےبہتر بنایا جائے۔
اپیکس کمیٹی نے قرار دیا کہ معاشی بحالی اور پائیدار ترقی کے لئے خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور چین کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے ۔
اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قابل عمل منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی اسپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے زراعت ، معدنیات اور آئی ٹی میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سفارش کی گئی کہ سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کو 5 سالہ پلان کا حصہ بنایا جائے ۔ نگران وزیراعظم
نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وزارت منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ ایس آئی ایف سی اقدامات کو 2024 تا 2028 مجوزہ پلان میں شامل کرنے پر کام شروع کیا جائے ۔