صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس پر مالی نوازشات کی بارش جاری ہے ، پانچ سال میں بجٹ 75 فیصد بڑھا دیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق پولیس بجٹ 2019ء میں 111 ارب 78 کروڑ تھا، بجٹ بڑھنے کے باوجود جرائم میں 226 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق جون 2024ء سال کے خاتمے پر 195 ارب 9 کروڑ کے اخراجات ہوئے۔
2019ء میں اوسط روزانہ درج مقدمات 892 تھے ، 2024ء جنوری اور فروری کی روزانہ مقدمات اوسط 2905 تک پہنچ گئی، 2025ء کے مالی سال کے لئے 10 ارب روپے کا پٹرول خریدا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق پنجاب پولیس 3 کروڑ مخبروں کو کیش ایوارڈ دے گی اور خفیہ کارروائیوں پر 1 ارب 2 کروڑ روپے خرچ کیئے جائیں گے جبکہ 71 کروڑ کی نئی گاڑیاں خریدنے کی بھی تیاری کرلی گئی اور 1 ارب 60 کروڑ سے پولیس گاڑیاں مرمت کرائی جائیں گی۔
1 ارب 41 کروڑ روپے کی وردیاں خریدنے کا منصوبہ بھی بن گیا ہے۔
انویسٹی گیشن کاسٹ کے لئے 34 کروڑ 20 لاکھ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 56 کروڑ 20 لاکھ روپے کی سٹیشنری خریدی جائے گی، تفریحی مشاغل اور تحائف کے لئے 96 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔