حکومت بلوچستان نے غیر ملکی تارکین وطن کو 27 روز میں پاکستان چھوڑنے کا کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک میں بد امنی پھیلانے والے افغان تارکین وطن کو نکال باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکین وطن تیار ہو جائیں ۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کہتے ہیں ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث ہیں قیام امن کے لیے تارکین وطن کو نکال باہر کرنا ہوگا۔
وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں بلوچستان میں پہ در پے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں قیام امن کے لئے افغان باشندوں کی وطن واپسی ناگزیر ہے۔
وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ رواں برس ملک میں ہونے والے 24خودکش حملوں میں سے14دھماکوں میں افغان باشندوں تھے
حکومت بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 5 لاکھ 84 ہزاررجسٹرڈ افغان باشندے موجود ہیں تاہم ان کے علاوہ تمام افغان باشندوں کے لئے پاک سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔