پاکستان اور ایران کے بعد جرمنی نے بھی غیرقانونی افغان باشندوں کےمتعلق سخت اقدامات کا ارادہ ظاہر کردیا،جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر نے افغان مہاجرین کو ملک بدرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمن وزیرمائیکل کریٹسمر نےکہا کہ ہم نےافغان باشندوں کو پناہ دی،لیکن ان میں سے کئی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں،حکومت افغان تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کرے۔
مائیکل کریٹسمر نےکہا کہ افغان شہریوں کی مجرمانہ کارروائیاں جرمن معاشرے کے لیےناقابل قبول ہیں۔وزارت خارجہ اور امیگریشن حکام کو بھی اس پر غورکرنا چاہیے۔
جرمن کابینہ میں افغان تارکین وطن کی بےدخلی پر بحث ہوئی،جرمنی کےشہرمینہم میں حالیہ حملے کے بعد سے شدت اختیارکر چکی ہے۔ 31مئی کو افغان شہری نے ایک جرمن پولیس افسر کو قتل اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا۔