وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں آٹے و گندم کی قیمتوں کا تعین کردیاگیا، محکمہ خوراک پنجاب نے صوبہ بھرمیں آٹے اور گندم کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھرمیں آٹےاورگندم کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق 10 کلوآٹے کا تھیلا لاہور اورراولپنڈی میں 900 روپے کاملے گا ۔اٹک اور جہلم میں 890 جبکہ چکوال، شیخوپورہ اور قصورمیں 870 روپے ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں دس کلوآٹے کا تھیلا 820 روپے ۔ سیالکوٹ ،نارووال، چنیوٹ اور ننکانہ میں 820 روپے جبکہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھاملتان اورلودھراں میں دس کلوگرام تھیلے کا ریٹ 800 روپئے مقرر کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور بہاولپو میں 800 روپے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ بہاولنگر،رحیم یارخان میں 790 روپئے ،لیہ،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی اور بھکر میں 780 روپئے ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق میانوالی، خوشاب اور جھنگ میں 780 روپے ، مظفر گڑھ 770 اورراجن پورمیں 760 روپے ، 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے ۔