بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کےلیےصدر پاکستان اوروزیراعظم کوخط ارسال کردیا گیا۔
مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نےارسال کیا،خط کےمتن میں کہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں قانون کےمطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی کو لوگوں سےملنےنہیں دیا جارہا۔
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے،انھیں جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔