سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواتین کو سڑک پر ہراساں کرنےوالا عادی ملزم لاہورسے گرفتارکرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری مزنگ کے علاقے میں عمل میں لائی گئی ، حکام کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے دوران کے مناظر سیف سٹی کیمروں سے دیکھے گئے جس پر متعلقہ پولیس کو ملزم کی لوکیشنز فراہم کی گئیں اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم سڑک پر چلتی خاتون کا تعاقب کرکے بدتمیزی کرتا رہا ۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔