پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیاہے جبکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عبدالسمیع خان کا کہناتھا کہ 5جولائی صبح 6 بجےسے ملک بھرکے پیٹرول پمپس بند کر دیئے جائیں گے ، ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے،ڈیلرزکوکہا ہے آج تک کا پیٹرول اورڈیزل پمپس پر رکھیں،ملک بھرمیں 13 ہزارڈیلرز اپنےپمپ کل سے بند کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگرا سےملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں نتیجہ نہ نکلنےکی سبب ہڑتال کررہے ہیں،ڈبل ٹیکسیشن آئین کی خلاف ورزی ہے۔