ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ سات جولائی تک صوبے بھرمیں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال ،شکرگڑھ ،لاہور، گوجرانوالہ ،گجرات، منڈی بہاوالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی اٹک جہلم چکوال مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ دریائے چناب راوی جہلم اورستلج میں پانی کا بہاؤنارمل لیول پرہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔