فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔