بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا،گجرات میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سےقتل کر دیا۔
ہندوتوا کےحامی غنڈوں کی جانب سےمسلم کھلاڑیوں کےٹورنامنٹ میں اچھامظاہرہ کرنےکی مخالفت پرماحول میں تناؤ پیدا ہوگیا تھا،مقامی لوگوں کا کہنا تھاکہ میچ سے پہلےہی ہندو انتہا پسندوں نےجےشری رام کےنعرے لگاتے ہوئےماحول کو کشیدہ بنادیا تھا۔
سلمان وہرہ نامی مسلمان تماشائی پرحملے سےقبل ہی نشےمیں دھت ہندو بلوائی اسٹیڈیم میں مسلم تماشائیوں کو ہراساں کررہےتھے،مقامی لوگوں نےبتایا کہ میچ میں پانچ ہزار تماشائیوں میں محض پانچ سو مسلم تماشائی موجود تھے۔
بلوائیوں کےتشدد کےدوران متاثرہ شخص مددکے لیےپکارتا رہا،مگرہزاروں کے ہجوم میں سےکوئی بھی مددکونہ آیا,مودی کےبھارت میں نفرت اورانتہاپسندی کا شکارمسلمانوں کے حق میں اب عالمی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔