سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت میںعدالت نے پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
سپریم کورٹ کےجسٹس منصور علی شاہ نے ایڈووکیٹ پنجاب جنرل سے کہا کہ جو عملی اقدامات اٹھائےہیں وہ بتائیں،زبانی جمع تفریق کے بجائے تحریری رپورٹ دیں ، سندھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کیلئے بجٹ نہیں رکھا گیا ۔
عدالت نے سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں پالیسی تو ہے لیکن عملی اقدامات بھی اٹھائیں ،تمام صوبے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ پندرہ جولائی تک جمع کروائیں ۔