بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رویندر جڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کے بعد رویندر جڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں رویندر جڈیجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئے ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب تھا۔
بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، ہمشیہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔
روندرا جڈیجا نے بھارت کی طرف سے 74 میچز میں 54 وکٹیں حاصل کیں اور 41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو بارباڈوس میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔