محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی حصوں میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور لاہورمیں پارہ آج 48 جبکہ کراچی میں 37 درجے پررہنےکی توقع ہے،جبکہ شمال مشرقی پنجاب اوربالائی کےپی میں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورمرطوب رہنےجبکہ چند مقامات پربارش کی توقع بھی ظاہرکی گئی ہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ آج نوکنڈی، سبی اور دادو میں رہنے کا امکان ہے۔