لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوران جوا ء کروانے والے دو بکیے گرفتار کر لیئے ۔
پولیس کے مطابق سبزہ زارمیں جواریوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مار کر عمران اورعماد کو حراست میں لیا، پولیس نے ملزموں کے قبضے سےلیپ ٹاپس، انٹرنیٹ ڈیوائسز، موبائل فونزبرآمد کر لئے گئے ، دونوں بک میکربیرون ملک بیٹھے جواریوں سے رابطے میں تھے، ملزمان نےورلڈ کپ کےفائنل میچ کےلیے کروڑوں روپےکی بکنگ کررکھی تھی، ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا مزید تفتیش جاری ہے۔