غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء کے معاملے پر معاملہ عدالت نےدو ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نےغیرملکیوں کودوسوچورانے پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کےالزام میں گرفتاردوملزمان فریدشاہ اور نصرت علی کو دو روزکےجسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطور سپریٹنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔
ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر تریسٹھ غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ ملزم نصرت علی نےمجموعی طور پردوسواکتیس افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئےتھے۔۔دونوں ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرکے دو مقدمات درج کئے گئے۔