ترجمان دفترخارجہ نےامریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کو پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت قرار دیدیا۔
ہفتہ واربریفنگ کےدوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کےمعاملات میں مداخلت ہےجوکہ ناقابل قبول ہے۔اگرایک دوسرے کےاندرونی معاملات میں دخل نہ دینےکی پالیسی پرکاربند رہا جائے تو ہی تعلقات بہتر رہتے ہیں۔امریکی کانگریس کو پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کےلیےکام کرنا چاہیے،بدقسمتی سے امریکی کانگریس نے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔
ترجمان دفترخارجہ نےپاکستان اوربھارت کےدرمیان خطوط کےتبادلےکی خبروں کی تردیدکردی،کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ سےقیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گیارہ جون انیس سو اکیانوے کو بھارت نے بتیس کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا جن کے خاندان آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتہ پاکستان کی سفارت کاری کے لیے اہم تھا۔ غزہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ میں شرکت کی۔ڈی ایٹ کانفرنس میں وزارئے خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی اور اسرائیلی فورسز کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔