پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوا لیکن پاکستان میں سونا مہنگا کردیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری کا مثبت اختتام ہوا اور 100 انڈیکس 252 پوائنٹس بڑھ کر 78 ہزار 528 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
آج مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ 35 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ۔
ڈالر
ادھر انٹر بینک میں امریکی ڈالر دو پیسے کی معمولی کمی سے 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 18 پیسے پر آ گیا ۔
سونا
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا سستا لیکن پاکستان میں مہنگا کردیا گیا ۔
ملک میں چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے دام 400 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہو گئے۔
دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہوگئی ۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 2304 ڈالر پر آگئی۔