توانائی کےشعبےمیں موجودگردشی قرضوں کےچنگل سےنکلنےکی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت اوجی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپےکاقرض لوٹانےکوتیار ہے،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نےپاکستان اسٹاک ایکسچیبج کوخط بھیج کرآگاہ کردیا۔خط میں کہا گیا کہ حکومت قرض پر92ارب روپےسودکی مدمیں بھی اوجی ڈی سی کو ادا کرے گی،سود کی ادائیگی 12 آسان اقساط میں جولائی 2025 سے شروع ہوگی۔
اوجی ڈی سی ایل بھی حکومت کو بڑی رعایت دینےپرتیار ہے،خط کےمطابق اوجی ڈی سی ایل نے72ارب روپےکےواجبات معاف کرنےپرحکومت سےسیٹلمنٹ بھی کرلیا ہے،او جی ڈی سی ایل حکومت سےملنےوالی رقم سےریفائنریزاورگیس کمپنی کےواجبات ادا کرےگی۔
خیال رہے کہ وزارت توانائی کی پاور ہولڈنگ کمپنی نےبرسوں قبل اوجی ڈی سی ایل سےقرض لیاتھا۔