اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ میرا گاؤں تین دہائیوں پہلے بہت صاف تھا، مجھے ایک پروفیسر نے کہا میونسپل سروس صرف میونسپل ٹیکس دینے والوں کو ملنا چاہئے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان لاہور کالج برائے خواتین میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا لازم ہونی چاہیے،میں نے کہا صفائی کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بڑھتا درجہ حرارت، پگھلتے گلیشئیر، سیلاب سب دیکھ رہے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاسی فیصلوں نے ماحولیات کا نقصان کیا، ترقی کی دوڑ، سیمنٹ، کنکریٹ نے ماحول کو نظر انداز کیا، میں بجٹ سیشن میں مصروف تھا مگر ماحولیات پر بات کرنے پہنچا، پلاسٹک کی بوتلوں کی جگہ جگ رکھ لیے کیونکہ پلاسٹک ری سائیکل نہیں ہوگا۔
ملک احمد خان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھاکہ پلاسٹک ساری زندگی ختم نہیں ہوگا، ماحول کو نقصان پہنچا رہا، لاہور اب رہنے کی جگہ نہیں رہی، ستمبر سے اسموگ شروع ہوجائے گی، ہماری حکومت سمیت کسی حکومت نے ماحولیات پالیسی نہیں بنائی۔