لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نےڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کےخلاف جلاؤ گھراؤ کےکیس کی سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ،اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید ،صنم جاوید سمیت دیگر کو عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان کو حاضری کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کردیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی،مقدمات میں مسلم لیگ ن کا آفس گلبرگ میں کنٹینرجلانے کے مقدمات شامل ہیں جن کا ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔