وزیراعظم شہباز شریف نے محکمانہ سطح پر کھیلوں کی بحالی کا عندیہ دے دیا۔
وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنل اسپورٹس کی بحالی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا اور 2021 میں ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بندش سے کھلاڑی پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت بین الاصوبائی رابطہ نے تجاویز اور پروگرامز پر کام شروع کردیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو مثبت سمت لے جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔