چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے پاکستان میں تئیس فیصد سے زیادہ گلیشئرز پگھل رہے ہیں،آفات کا تناسب تین سے چار فیصد بڑھ چکا، جبکہ تین فیصد سے زیادہ گلیشئیر آؤٹ برسٹ ہورہے ہیں۔
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے سیمینار سے خطاب میں چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا دو ہزار بائیس کے سیلاب سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، پاکستان نے نیشنل تھنک ٹینک اور نیشنل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر بنایا ہے. دوہزار چوبیس میں جنگلات کی آگ،گلیشئیر کے پگھلنے کا عمل دیکھنے میں آیا ۔ تین فیصد سے زیادہ گلیشئیر آؤٹ برسٹ ہورہا ہے، ملک کے تئیس فیصد سے زیادہ گلیشئیر پگھل رہے ہیں ۔ اس وقت کوسٹ لائن کے قریب رہنے والے لوگوں کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے ۔ بارشیں بہت زیادہ ہورہی ہیں اور ساتھ ہی ملک کو پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے ۔ پاکستان کو اس وقت فوڈ ڈیزاسٹر کا خطرہ درپیش ہے ۔