ملک بھر کی طرح مہنگائی کے مارے کراچی کے عوام کیلئے دودھ کی فی لٹرقیمت میں بیس روپے کااضافہ کردیا گیا ۔
شہر قائد میں دودھ کی سرکاری قیمت میں 20 روپے کا ہوشربا اضافہ کرتے ہوئےنئی قیمت دوسو روپےفی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فی لیٹردودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے لیٹر تھی ۔جبکہ پرچون میں دودھ پہلے 230 روپے فی لیٹر کے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 200 فی لٹر مقرر ہونے پر پرچون ریٹ 250 پر چلا جائے گا۔