شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کے لیئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ابتدائی اطبی امداد دینے کے طریقے کار درج ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق مریض کو فوری طور پر ٹھنڈے، سایہ دار، یا ایئر کنڈیشنڈ جگہ پر لے جائیں تاکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکے، بچے کو زیادہ تیزی سے ٹھنڈا کرنے کے لیے غیر ضروری لباس اتار دیں اور بچے کو ٹھنڈے پانی سے اسپنج کریں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ بچوں کو کولنگ کے لیئے ٹھنڈے پانی کے ٹب میں بیٹھا سکتے ہیں، آئس پیک یا ٹھنڈے اور گیلے کپڑے کو بچے کی بغلوں، گردن اور کمر پر رکھ دیں، جسم کے یہ حصّے خون کی نالیوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو زیادہ مؤثر طریقے سے ٹھنڈا کرنے میں مدد کریں گے۔
اگر مریض ہوش میں ہے اور پینے کے قابل ہے تو ریہائیڈریٹ کے لیے ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔
متاثرہ فرد کو میٹھا یا کیفین والے مشروبات پیلانے سے گریز کریں اور بچے کو ہوا فراہم کرنے کے لیئے پنکھے یا دستی پنکھے کا استعمال کریں۔