پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز رول اوور ویک میں فروخت کے دباؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکی اور 100 انڈیکس 291 پوائنٹس گر کر 77 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 27 پیسے کی سطح پر آگیا۔