نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی پولین نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے کوئی نئی اسکیم شامل نہیں کی گئی، دفاعی اخراجات جو بلوچستان پر خرچ ہوں گے وہ ترقی کے لیے لگائے جائیں ۔
اسلام آبادمیں سید غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی پولین نے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے کوئی نئی اسکیم شامل نہیں کی گئی،بلوچستان میں امن وامان سمیت سیاسی عدم استحکام ہے، مرکزی حکومت کی بلوچستان پر توجہ کم ہے۔
پولین کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بنے تو ہمیں لگا کہ وہ بلوچستان کے لئے کام کریں گے ،سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں بظاہر اضافہ ہوا دوسری طرف ٹیکس میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ،شاید بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف( ریلیف کی اجازت نہیں دیتی ۔
جٹ سیشن میں پولین کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان پر روزگار کے دروازے بند کردیئے گئے ہیں،دفاعی بجٹ میرے کہنے پر کم نہیں ہوگا ،دفاعی اخراجات جو بلوچستان پر خرچ ہوں گے وہ ترقی کے لیے لگائے جائیں ۔