ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران فیصل واوڈا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہوگا اور ہوکر رہے گا،بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر منظور ہوگا،پاکستان میں نجکاری بھی ڈنکے کی چوٹ پر ہوگی۔
فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں ایسا ہی بجٹ بننا تھا،وزیر خزانہ نے ہماری سفارشات بہت تحمل سے سنیں اور تعاون کیا،وفاق میں غیر ضروری وزارتوں کو فی الفور ختم کیا جائے،بجٹ کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور یہ پاس ہوکر رہے گا،پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی 18فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کسی کے دباؤ میں نہ آئیں،پارلیمان آپ کے ساتھ ہے، قومی اسمبلی میں شرمناک زبان استعمال کرنے والے کو معطل ہونا چاہئے، شرمناک زبان کے استعمال پر ڈیسک بجانے والے ارکان شرم سے ڈوب مریں۔