چین میں 23 سالہ دوشیزہ نے والدین سمیت خاندان بھر کی نفرت مول لیتے ہوئے 80 سالہ شخص سے شادی رچالی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محبت کی یہ انوکھی کہانی چین کے صوبے ہیبی کے نرسنگ ہوم میں شروع ہوئی جہاں 23 سالہ ژیاؤفانگ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھی کہ اس دوران ان کی ملاقات 80 سالہ مسٹر لی سے ہوئی۔
مسٹر لی اور ژیاؤفانگ کے ایک جیسے مشاغل اور دلچسپیاں جلد ہی دونوں کی دوستی کی وجہ بن گئیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کم عمر دوشیزہ مسٹر لی کی دانشمندی سے متاثر ہو کر ان سے محبت کر بیٹھیں اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔
ژیاؤ فانگ کے اہلخانہ بیٹی کی ان کے دادا کی عمر کے شخص کیساتھ شادی کی لیے رضامند نہ ہوئے لیکن اس کے باوجود جوڑے نے علیحدگی کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ غیر معمولی جوڑے نے حال ہی میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی ہے، جس میں لڑکی کے خاندان میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا۔