بھارت اور نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Earthquake of Magnitude:6.2, Occurred on 03-10-2023, 14:51:04 IST, Lat: 29.39 & Long: 81.23, Depth: 5 Km ,Location:Nepal for more information Download the BhooKamp App https://t.co/rBpZF2ctJG @ndmaindia @KirenRijiju @Indiametdept @Dr_Mishra1966 @Ravi_MoES pic.twitter.com/tOduckF0B9
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) October 3, 2023
دوسری جانب نیپال کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سائنسدانوں کی پاکستان میں 48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق نیپال میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔