آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے خلاف کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پہلےمرحلےمیں اچھی پرفارمنس نہ رکھنے والےقومی کرکٹرزکی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی جبکہ کئی کرکٹرزکو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کُن کارکردگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے،قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔
اس دوران قومی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکام رہی،پاکستان ٹیم دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی ناکام رہی تھی۔