امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ سے قبل فلوریڈا میں بارش کے امکانات کم ہوگئے ۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایونٹ میں امریکا کا اہم میچ جمعہ کو آئرلینڈ سے فلوریڈ ا میں شیڈول ہے اور اس میچ میں آئرش ٹیم کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہو گی اور اگر بارش کے باعث میچ نہیں ہوا تو امریکا سپر 8 مرحلے میں جائے گا اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوجائے گا۔
گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے باعث فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
تاہم آج فلوریڈا میں موسم بہتر ہونے لگا ہے اور بارش کا سلسلہ رکا ہوا ہے جبکہ جمعہ کو شدید بارش کی پیشگوئی ضرور ہے لیکن اس کی امکانات اب 70 فیصد ہیں۔