لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آٹھ الیکشن ٹربیونلز قائم کردیئے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آٹھ الیکشن ٹربیونلز قائم کردیئے گئے جو مختلف شہروں کی انتخابی عذرداری کی درخواستوں سنیں گے۔
جسٹس شاہد کریم گوجرانولہ، حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین کی انتخابی عذرداریاں سنیں گے۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال فیصل آباد اور جھنگ سمیت دیگر شہروں کی درخواستوں سنیں گے۔
جسٹس انوارحسین لاہور جبکہ جسٹس سلطان تنویرقصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
جسٹس عاصم حفیظ راولپنڈی بینچ ، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس راحیل کامران ملتان جبکہ جسٹس مرزا وقاص بہاولپور بنچ پر درخواستیں سنیں گے۔