بجٹ کےحوالےسےافواہوں کا زورٹوٹ گیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7روزکی مندی کےبعدریکوری دیکھی جارہی ہے،اسٹاک مارکیٹ میں 73ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی ہے،جہاں دوران ٹریڈنگ 500سےزائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے،100انڈیکس 510 پوائنٹس بڑھ کر73100 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔