پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے تاہم قومی ٹیم امریکہ سے رن ریٹ بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن میچ میں کارکردگی دکھانے پر محمد عامر کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے شاندار کارکردگی کے بعد انعامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور باولر آپ کو کنڈیشنز کو سمجھنا ہوتاہے کہ کنڈیشن آپ سے کس طرح کی باولنگ کا مطالبہ کر رہی ہے ، میرا رول واضح تھا کہ میں نئی گیند کےساتھ کس طرح کی باولنگ کرواں گا اور آخری اوورز میں حکمت عملی کیا ہو گی ، اسی کی وجہ سے مجھے کامیابی نصیب ہوئی، یہ ہماری لیئے بہت ہی اہم جیت ہے ۔
محمد عامر کا کہناتھا کہ مجھے درست لائن پر بولنگ کروانے کا فائدہ ہوا، بطور پروفیشن ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے ۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے کینیڈا کے خلاف شاندار باولنگ کرواتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دیئے اور دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔