وفاقی حکومت 2024-25 کا بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی تاہم قومی اقتصادی سروے 2024-25 میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، رواں مالی سال 3 ہزار 979 ارب روپےکی ٹیکس چھوٹ دی گئی، یہ چھوٹ انکم ٹیکس،سیلزٹیکس،کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سیلزٹیکس کی مدمیں 2 ہزار 858 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 543 ارب 52 کروڑکی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف بھی ہواہے ۔اقتصادی سروے کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 476 ارب 96 کروڑ ، گاڑیوں کی صنعت سمیت بعض شعبوں کو 146 ارب 59 کروڑ کا استثنیٰ دیاگیا ، ٹیکس چھوٹ درآمدات، زیروریٹنگ، لوکل سپلائز پردی گئی، موبائل فونزپر 33 ارب روپےسےزیادہ کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، فاٹا اورپاٹاکو بھی کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 78 ارب روپےٹیکس چھوٹ دی گئی۔