خیبرپختوخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کے بعد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں 11 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ آپریشن سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی دھماکے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 9 جون کو لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، جس کے باعث کپٹن محمدفرازالیاس سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔