وفاقی حکومت نے شعبہ تعلیم کا ترقیاتی بجٹ کم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کردی۔ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا۔
دستاویز کےمطابق نئے بجٹ میں تعلیمی شعبے کے لیے 93 ارب روپےبجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس سے پہلےترقیاتی بجٹ 83 ارب سے کم کرکے 32 ارب کیا گیا تھا۔
نظرثانی شدہ پی اس ڈی پی کے تحت تعلیمی بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔اعلٰی تعلیمی کمیشن کا بجٹ 4 ارب روپے اضافے سے 66 ارب تیس کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 32 ارب 80 کروڑ روپے رکھ دیا گیا۔ سائنس اور آئی ٹی کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں پینتالیس ارب کا اضافہ کیا گیا۔سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے پی ایس ڈی پی میں اناسی ارب رکھے گئے ہیں۔
صحت کے شعبےکا بجٹ چوبیس ارب سے بڑھا کر 45 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر پچھتر ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔