وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمارچ تک تمام بنیادی اور دیہی مراکز کی ری ویمپنگ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت صحت سے متعلق تین گھںٹے طویل اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ نےنوازشریف کینسر کیئر اسپتال کے پہلے فیز میں بیڈز کی تعداد سو سے بڑھاکر ایک سو پچاس کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعلی نے اگلےمارچ تک تمام بنیادی اوردیہی مراکز کی ری ویمپنگ مکمل کرنے کا حکم دیا،اورجون تک بڑے اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کی تکمیل کی ہدایت کی ہے۔
خصوصی اجلاس میں اسپیشل ہیلتھ اینی شییٹو پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ نوازشریف کینسر کیئراسپتال کے پہلے فیز کی تعمیر شروع، لاگت 46 ارب ہوگی۔
اسپتال میں کینسرکیئرکلینک،ڈاکٹروں کی رہائش،سرائے،کیفےسولرشیڈ پارکنگ ہو نگی،دوسرے فیز میں نواز شریف کینسرکیئر اسپتال میں 280 بیڈز سے زیادہ توسیع ہوسکے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لئے سپیشل اسپتال قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،مراکز صحت اوراسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
پنجاب میں فری انسولین پروگرام کے آغاز کی تجویز پر غور کیا گیا،اجلاس میں انجیو گرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی جلد از جلد تعمیرکےآغاز کا حکم دیدیا،
اس موقع پر مریم نواز نےکہا ہر شعبے میں مانیٹرنگ ضروری ہے، اسپتالوں کی مستقل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جا رہا ہے،سیکرٹری ہیلتھ کو اسپتالوں میں دستیاب سہولتوں اور مریضوں کے رش کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلی نےہیلتھ پراجیکٹس کی ترجیحاً تکمیل اوردستیاب انفراسٹرکچر کا بہترین استعمال یقینی بنانے کا حکم دیا،جبکہ خصوصی افراد کے لئےمصنوعی اعضا لگانے کے لئے خصوصی پراجیکٹ کی منظوری دی۔