لاہور میں گارڈ نے فائرنگ کرکے نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر یا دوران ملازمت تنازعات؟ سکیورٹی گارڈ نے کمپنی مالک کو قتل کردیا۔ غلام رسول کواس ملازم گارڈ مدنی جلیل نے اسوقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر کی پارکنگ میں پہنچا، ملزم نے مالک کے سینے پربندوق رکھ کرگولی چلادی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری کے بعد مختلف بیانات دے رہا ہے۔ قتل کی حتمی وجوہات تفتیش کے دوران سامنے آئیں گی۔