کے الیکٹرک نےٹیکس دہندگان کے لئےسہولت کا اعلان کردیا،اب صارفین بجلی بلوں پر ادا کردہ ٹیکس کا سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان کےالیکٹرک کےمطابق ایپ کےذریعے انکم ٹیکس،ایڈوانس ٹیکس اورودہولڈنگ سرٹیفکیٹس حاصل کیئےجاسکتےہیں،صارفین بجلی کےبلوں پرادا کردہ ٹیکس سرٹیفکیٹ دفاتر آئے بغیر حاصل کرسکتے ہیں۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بجلی کے بلوں پر تمام ٹیکس انکم ٹیکس آرڈیننس اور حکومت پاکستان کےقوانین کےمطابق ہیں،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹیکس وصول کرنے اورحکومت کو منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہیں،صارفین نئےکنکشنز اور نام کی تبدیلی کی درخواست آن لائین دے سکتے ہیں۔