پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کا منفی سطح پر اختتام ہوا۔
پیر کو 100 انڈیکس 501 پوائنٹس گر کر 73 ہزار 252 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مانیٹری پالیسی اور بجٹ کو لے کر سرمایہ کار مسلسل چھٹے سیشن میں محتاط رہے۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب روپے مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
سونا
دوسری جانب سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہا۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 2292 ڈالر پر مستحکم رہا۔