اسلام آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان کی ہلاکت کیس میںصدرمملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف نجی اسپتال کی اپیل مسترد کردی۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان کی ہلاکت اور میت ورثاء کے حوالے کرنے میں نو گھنٹے کی تاخیر کا خمیازہ بھگتنے کیلئے اسپتال کو ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ روپے مریض کے لواحقین کو واپس کرنے کا حکم صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نجی اسپتال کی اپیل مسترد کردیا۔
صدرمملکت نےدرخواست وفاقی محتسب کی ہدایت پرعملدرآمد کاحکم دیا ہے ۔ صدرمملکت نےایک ماہ میں فیصلہ پرعمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میت کی حوالگی میں نو گھنٹے کی تاخیر کا بھی نجی ہسپتال انتظامیہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکی ۔
دوسری جانب اسلام آباد ہیلتھ کئیرریگولیٹری اتھارٹی نےبھی نجی اسپتال کو پانچ لاکھ روپےجرمانہ کردیا نجی اسپتال کےڈاکٹرزکی غفلت سے چھبیس سالہ عثمان کی موت واقع ہوئی تھی۔