چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی بھارت سے شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی میچ کےبعد سماء سے گفتگو ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست ہرلحاظ سےمایوس کن تھی،لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سےکام چل جائےگا، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پرہے۔
ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے،قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئےدیکھےگی،ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیارکرنی ہےاوروقت آگیا کہ باہربیٹھا نیا ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے۔
اچھی طرح معلوم ہےکہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اورہارنےکی وجوہات کیا ہیں،قوم کرکٹ ٹیم سےایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی
پاکستان کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا اور 20 اوورز میں بھارت کی جانب سے دیئے گئے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 113 رنز ہی بنا سکی، جس میں محمد رضوان نے 44 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ فخر زمان ، عثمان خان اور بابراعظم 13 ، 13 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اوورز میں محض 14 رنز دیتے ہوئے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ان کے علاوہ ہردیک پانڈیا نے 2، اشر پٹیل اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔