تحریک انصاف نے ملک میں نئے انتخابات نوے روز میں کروانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مداخلت کی اپیل کردی ۔
پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت اورالیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کیلئےمحض چھتیس روز کی مہلت باقی ہے، نوے روزمیں انتخابات کا انعقاد آئین کا لازم اورناقابلِ تنسیخ حکم ہے، اور ریاستی ڈھانچہ دستورکی حرمت برقراررکھنےاوراس کی منشاء پرعمل کاپابند ہے۔
While law is terminated, constitution is suspended, democracy is dismantled, human rights are abolished, freedom of speech is eradicated, the entire nation & the world looks upon the highest court of law in Pakistan to restore order.#LawlessPakistan#FairTrialForImranKhan pic.twitter.com/o7aiSxddKs
— PTI (@PTIofficial) October 2, 2023
اعلامیے میں کہا گیا ہےعدالت عظمیٰ آئین کی حرمت و توقیر برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان حالات کی نزاکت کے پیشِ نظرمداخلت کریں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رواں سال ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کی جا چکی ہے