آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلی بار بھارت کرکٹ ٹیم کو آل آؤٹ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانی باؤلر کی دھواں دار بولنگ نے بھارتی کھلاڑیوں کو دن میں تارے دکھا د کر آل ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار آل آؤٹ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان نے بھارت کی پوری ٹیم کو 19 اوورز میں 119 رنز پر پولین پہنچا دیا جس میں رشب پند 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تاہم بھارت کا اوپننگ سکواڈ مکمل فلاپ رہا، روہت شرما 13 ، ویرات کوہلی 4 اور اشر پٹیل 20 رنز بنا کر چلتے بنے ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روف نے بھارت کے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ کھائی جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کے فاسٹ باولر بھارت پر قہر بن کر برسے اور 15 ویں اوور میں بھارت کے وکٹ پر قدم جمانے والے کھلاڑی رشب پنت کو 42 رنز پر پولین کی راہ دکھائی جبکہ ساتھی میدان میں آنے والے جدیجہ کو بھی صفر پر آوٹ کر دیا ۔