نئے بجٹ میں وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ ارب تریسٹھ کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
دستاویز کے مطابق وزارت دفاع کے پہلے سے جاری نو منصوبوں کیلئے تین ارب بانوے کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بیس نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب اکہتر کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ لا انفورسمنٹ اور ایمرجنسی سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے ڈرونز پر چالیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ریجنل سینٹر کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ جبکہ گوادر اور گلگت میں ایف جی جونئیر پبلک اسکولزکی تعمیر کیلئے اڑتیس کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان اسلام اباد میں اکیڈمی بلاک کی تعمیر پر تیس کروڑ جبکہ میڈیکل سٹی کے قیام کیلئے زمین خریداری پر باسٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔۔ نیشنل ایئروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاک ایوی ایشن سٹی پاکستان کیلئے چھیاسی کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔