وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی، مویشی فیڈ کے لئے ڈھائی لاکھ روپے بلاسود قرض ملے گا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی،پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اورفارمر رہنمائی ایپ کا اجرابھی کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے لائیوسٹاک فارمر کے لئے قرضے کے حصول کےمراحل آسان بنانے کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لائیو سٹاک فارمرز کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرناچاہتے ہیں،اجلاس میں بریفینگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں چالیس ہزار فارمرز کوپنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے قرضے دیئے جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم مرد اور خواتین کوڈیر ی فارمنگ کے لئے آسان اقساط پر قرضہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے گا ،پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم سے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کے لئے میسرہوں گے۔