پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا کل نیویارک کے سٹیڈیم میں ہو گا جس کیلئے سٹیڈیم کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں اور شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ عروج پر ہے ، اس بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتاہے ، ہمارے لیے پاکستان ایک اور مخالف ٹیم ہے جسے ہم ہرانا چاہتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ کو ہم دیگر میچز کی طرح ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں الگ ماحول اور احساسات ہوتے ہیں، جسے اہم محسوس کرسکتے ہیں، پاک بھارت سے قبل جو جوش ہوتا ہے وہ مختلف تجربہ ہوتا ہے، وہرات کوہلی، پاک بھارت میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ہجوم ایسے میچز کو اہم بناتا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں شیڈول میچ میں کل سیکیورٹی کیلئے اضافی انتظامات کیئے گئے ہیں ۔